+ ضلع میانوالی کی عوام کو صحت، تعلیم، مو اصلات و دیگر شعبہ جات میں وزیر اعظم پیکج کے تحت اربوں کے ترقیاتی میگا پر اجیکٹ پر کا م جاری ہے، امجد علی خان

منصوبہ جات کی تکمیل سے ترقی وخوشحا لی کے نئے دور کا آغاز ہو گا، میانوالی ایک ماڈل اور ترقی یا فتہ ضلع بن کر ابھرے گا،ممبر قومی اسمبلی

پیر 14 اکتوبر 2019 19:07

) میانوالی (ان لائن ) ممبر قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی امور امجد علی خان نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی کی عوام کو صحت، تعلیم، مو اصلات و دیگر شعبہ جات میں وزیر اعظم پیکج کے تحت اربوں روپے کے ترقیاتی میگا پر اجیکٹ پر کا م جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبہ جات کی تکمیل سے ضلع میانوالی میں ترقی وخوشحا لی کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور ضلع میانوالی ایک ماڈل اور ترقی یا فتہ ضلع بن کر ابھرے گا۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی آفس میں ترقیاتی اومور کے حوالہ سے منعقدہ جائز ہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمو دبشیر نے جملہ میگاپرا جیکٹس اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ وزیر اعظم پیکج، سیپ پروگرام اورپنجاب سالانہ ترقیاتی پرو گرام 2019-20 کے تحت منظور شدہ منصوبوں کے پی سی ون مکمل ہو چکے ہیں بیشتر پرا جیکٹس کیلئے حکو مت گرانٹس جاری کر چکی ہے اور نیٹ ورکنگ پر اسس جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے علا وہ ایجو کیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں سینکڑوں مختلف ترقیاتی سکیموں پر کا م جاری ہے۔انہوں نے جملہ تعمیراتی محکموں کے افسران کو ترقیاتی منصوبہ جات میں کو انٹٹی اور کوالٹی دونوں کوملحوظ خاطر رکھنے اور تما م ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں