مودی کے ہوتے امن کی بات نہیں کی جاسکتی، شیخ رشید احمد

بابری مسجد کیس کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم عقل کے اندھے ہی دے سکتے ہیں، وزیر ریلوے

ہفتہ 9 نومبر 2019 13:34

مودی کے ہوتے امن کی بات نہیں کی جاسکتی، شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے امن کی بات نہیں کی جاسکتی، بابری مسجد کیس کی جگہ مندر کی تعمیر کا حکم عقل کے اندھے ہی دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان اب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، اس فیصلے کے بعد بھارت میں مسلمان خود کو غیر محفوظ سمجھیں گے، الہٰ آباد کی عدالت کے فیصلے کو بھارتی سپریم کورٹ نے روند دیا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں