سوچ رہا ہوں نوازشریف جہاز دیکھ کرٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا سے ٹھیک ہوگیا؟عمران خان

جب میں نے نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو میں نے ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، جس کے مطابق مریض کا حال اتنا برا ہے کہ مریض کسی بھی وقت مرسکتا ہے، رپورٹ میں 15بیماریاں تھیں، پلیٹ لیٹس بھی نئی بیماری دیکھی۔ میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 نومبر 2019 16:13

سوچ رہا ہوں نوازشریف جہاز دیکھ کرٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا سے ٹھیک ہوگیا؟عمران خان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 نومبر2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سوچ رہا ہوں نوازشریف جہاز دیکھ کرٹھیک ہوا یا لندن کی ہوا سے ٹھیک گیا؟ جب میں نے نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو میں نے ڈاکٹرز کی رپورٹ سامنے رکھ لی، جس کے مطابق مریض کا حال اتنا برا ہے کہ مریض کسی بھی وقت مرسکتا ہے، رپورٹ میں 15بیماریاں تھیں، پلیٹ لیٹس بھی نئی بیماری دیکھی۔

انہوں نے آج میانوالی میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی ہے۔ میانوالی کے قریب جدید اسپتال تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ جدیداسپتال کی تعمیرسے یہاں کے لوگوں کوعلاج کیلئے کہیں اورنہیں جانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے میانوالی سے سیاست شروع کی۔

(جاری ہے)

میانوالی میرے ساتھ تب کھڑا ہوا جب پورے ملک میں مجھے کسی نے ووٹ نہیں دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوعلاج معالجے کے سلسلے میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پسماندہ علاقوں کے عوام کو صحت اور آبی مشکلات کا سامنا ہے۔ نوجوانوں کو بہترین رورزگار دینے کیلئے انہیں ہنر سے آراستہ کرنا ہوگا۔ اعلیٰ تعلیم کے جتنے ادارے ہوں گے ملک اتنا ہی ترقی کریگا۔

عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی نظام ایسا لارہے ہیں جس کے اثرات نچلی سطح پر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر آج 155کا ہے ،یہ300 کا بھی جاسکتا تھا، للہ کا کرم ہے کہ روپیہ کی قدر 53فیصد گری ورنہ ڈالر300 یا250 تک چلا جاتا، حکومت میں آئے تو19ارب ڈالر کا خسارہ تھا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا، ہم نے اپنا بجٹ بیلنس کردیا ہے۔4سال میں بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا ہے۔

اگر ہمیں سابق حکومتوں کے قرضوں پر سود نہ دینا پڑتا تو ہم سرپلس ہوتے۔عمران خان نے کہا کہ ماضی میں باہر سے تیل اور ایل این جی مہنگی خریدی گئی۔ن لیگ کی حکومت گیس میں 154ارب کا خسارہ چھوڑ کرگئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اس لیے آئی کہ یہ بہت زیادہ خسارہ چھوڑ کرگئے تھے، ڈالر باہرجارہے تھے اور ملک میں کم آرہے تھے، اب ڈالر باہر نہیں باہر سے آرہے ہیں۔

اب روپیہ اوپر آرہا ہے۔اب پاکستان کا معاشی راستہ ٹھیک ہوگیا ہے ۔ اسی لیے کنٹینرپر بے روزگار سیاستدان آئے تھے وہ اس لیے نہیں آئے تھے کہ پاکستان کے معاشی حالات برے ہیں، ان کو فکر تھی کہ پاکستان کی معیشت ٹھیک ہونے جارہی ہے اور سیاسی دکانیں بند ہونے لگ گئی ہیں۔ ان کوخطرہ یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ جو کیا ہے آگے جاکر پھنس جانا ہے، اس لیے سب اکٹھے تھے۔

مجھے ایف آئی اے ساری رپورٹس دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اس لیے نہیں آتی کہ مافیا سسٹم ٹھیک کرنے میں رکاوٹ ہوتا ہے۔مافیا سے مک مکا کرنے سے تبدیلی نہیں آتی۔جب جنرل مشرف احتساب کررہے تھے توہم سب جنرل مشرف کے ساتھ تھے۔ ان کی کرسی مشکل میں آئی تو انہوں نے این آر او کرکے شریف خاندان کو باہر بھیج دیا ہے۔ پھر جب کرسی کو مشکل پڑی تو زرداری سے این آر او کرکے واپس لے آیا۔

فرق یہ ہے کہ عمران خان کرسی بچانے نہیں آیا بلکہ تبدیلی لانے کیلئے آیا ہے۔
تبدیلی تب آئے گی جب مافیا کو شکست دیں گے۔ اگر مافیا رہ گیا تو ملک کا پھرکوئی مستقبل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ روپیہ منی لانڈرنگ اور امپورٹ بڑھنے اورایکسپوٹ کی کمی سے گرتا ہے۔ حسن نواز8ارب کے گھر میں رہتا ہے، مریم کے نام پر مے فیئر کے فلیٹ اربوں روپے کے ہیں، حسین شریف، اسحاق ڈار اربوں پتی ہیں۔

ملک سے کیوں باہر بھاگے ہوئے ہیں؟کیوں جواب نہیں دیتے؟ میرے خلاف انتقامی کاروائی کی اور بنی گالہ کا گھر پوچھا کہاں سے آیا؟ میں نے لندن فلیٹ اور بنی گالہ کوثابت کرنے کیلئے 60دستاویزات دے کرمنی ٹریل بتائی۔انہوں نے ساری دستاویزات جعلی دیں۔عمران خان نے کہاکہ مدرسوں کے بچے ہمارے بچے ہیں، پہلی حکومت جو مدارس کے بچوں کو اپنا بنارہی ہے ان کی حکومت مدد کرے گی۔

مولانا نے کہا کہ عمران خان اسرائیل کا جھنڈا گاڑھ رہا ہے، مولانا کے ہوتے یہودیوں کو سازش کی ضرورت نہیں۔پانی آتا ہے وہ کنٹینرپر پہنچ گیا، جھوٹا منڈیلا شہبازشریف وہ بھی پہنچ گیا۔انہوں نے وہاں کھڑے ہوکردل سے تقریریں کیں، مفہوم ایک ہی تھا کہ عمران خان تم اپنی کرسی سنبھالو، پانچ آرام سے حکومت کرو، اور کسی طرح ہمارے کیسزختم کردو،ہم بچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میری زندگی ہے، اگر میں ان سے ڈیل کروں توغداری کروں گا۔ہم نے ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے نوازشریف کو جہاز پر چڑھتے دیکھا تو میں نے ڈاکٹرز کی رپورٹ اپنے سامنے رکھ لی، جس کے مطابق مریض کا حال یہ ہے کہ مریض کسی بھی وقت مرسکتا ہے۔رپورٹ میں 15بیماریاں تھیں۔پلیٹ لیٹس نئی بیماری دیکھی۔ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا۔ اگر باہر نہ گیا تو کسی بھی وقت جاسکتا ہے۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ مریض جہاز دیکھ کرٹھیک ہوا یا لندن کی ہوالگی توٹھیک ہوگیا ہے؟ویسے جہاز اتنا زبردست تھا کہ جہاز دیکھ کر بھی بندہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں