وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا افتتاح کیا

جمعہ 22 نومبر 2019 16:29

وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا افتتاح کیا
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو یہاں زچہ بچہ ہسپتال، سرگودھا میانوالی روڈ کو دو رویہ کرنے اور موجودہ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے اور نئے سکولوں کی تعمیر، میانوالی میں واٹر سلائی سکیم کی بحالی، شہر اور دیہات میں سڑکوں کی بحالی اور کشادگی، خٹک بیلٹ اور عیسی خیل کے لئے بلک واٹر سپلائی سکیم سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق 200 بستروں پر مش زجہ بچہ ہسپتال کی تخمینہ لاگت 4 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ، سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا تخمینہ لاگت 3 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف میانوالی کا فیز ون کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ، ضلع میانوالی میں 62 واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی عیسی خیل ، دائود خیل اور کمر مشانی میں سیوریج و نکاسی آب کے منصوبوں کا تخمینہ لاگت ایک ارب 37 کروڑ 20 لاکھ، سرگودھا میانوالی روڈ (دو رویہ) فیز ون لمبائی 30.63 کلومیٹر کا تخمینہ لاگت 4 ارب 83 کروڑ، 236 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی کشادگی و بحالی اور تعمیر کا تخمینہ لاگت4 ارب 23 کروڑ، 10 کلومیٹر طویل ضلع میانوالی کی 7 میونسپل و اربن روڈز کی تعمیر، بحالی و کشادی کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے میانوالی میں واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا بھی افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں