حکومت ملک کے دور دراز علاقوں تک فاصلاتی تعلیمی پراجیکٹ کی توسیع کے لئے ریڈیو ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے،وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود

جمعہ 8 مئی 2020 23:28

حکومت ملک کے دور دراز علاقوں تک فاصلاتی تعلیمی پراجیکٹ کی توسیع کے لئے ریڈیو ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے،وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2020ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے دور دراز علاقوں تک فاصلاتی تعلیمی پراجیکٹ کی توسیع کے لئے ریڈیو ایجوکیشن پروگرام شروع کرنے کا جائزہ لے رہی ہے،نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت طلباء کی سہولت کے لئے فیڈ بیک میکنزم سمیت ٹیلی تعلیمی نظام کو مستحکم بنائے گی اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے لئے آن لائن تعلیم کو بھی بہتر بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند کرنے اور بورڈ کے امتحانات کی منسوخی کابھی اعلان کیا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں