میانوالی‘ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 14کیسز رپورٹ‘ متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2020 13:35

میانوالی‘ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 14کیسز رپورٹ‘ متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا
میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) ضلع بھر میں کورونا وائرس کے 14کیسز رپورٹ۔کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کالاباغ کے میں 2 ماڑی انڈس میں 1نواحی تحصیل پپلاں میں 1 جبکہ نواحی علاقہ تحصیل عیسی خیل میں مبینہ طور پر تبلیغی جماعت کے 10 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر و گردونواح میں کورونا کے 25کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 39 ہو چکی ہے مگر کسی مریض کی موت واقع نہ ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی مریض وینٹی لیٹر پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں