مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبرویں کی تردید

جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والے پی ڈی ایم کی مقبولیت سے خائف ہیں،سربراہ پی ڈی ایم

بدھ 27 جنوری 2021 21:14

مولانا فضل الرحمن کی پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبرویں کی تردید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سربراہی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیکر مسترد کردیا ،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مختلف چینلز پر سربراہی سے متعلق چلنے والہ خبریں بے بنیاد ہے، ایسی جھوٹی خبریں پھیلانے والے پی ڈی ایم کی مقبولیت سے خائف ہیں تاہم ایسے پراپیگنڈوں سے پی ڈی ایم میں د راڑیں نہیں ڈالی جا سکتیں،نواز شریف اور آصف علی زرداری سے ایسی کوئی گفتگو نہیں ہوئی، پی ڈی ایم متحد اور متفق ہے، افواہیں پھیلانے والے غفلت کی نیند میں سورہے،پی ڈی ایم کی تحریک نے 70 فیصد مقاصد پورے کرلئے ہیں،4 فروری کو سربراہی اجلاس پے اس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں