و زیر اعظم سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبے زیرِ گفتگو آئے

جمعہ 21 مئی 2021 20:32

و زیر اعظم سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبے زیرِ گفتگو آئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) وزیر اعظم عمران خان سے اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبے زیرِ گفتگو آئے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں محمد یعقوب شیخ، محمد فاروق اعظم ملک، نورین فاروق ابراہیم کے علاوہ معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور و چیف وہپ ملک عامر ڈوگر شریک تھے ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبے زیرِ گفتگو آئے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں