تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس ،ایوان بالا کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے

پیر 24 مئی 2021 16:57

تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز کا اجلاس ،ایوان بالا کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) سینیٹ میںنتحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا پارلیمانی پارٹیز اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی سربراہی میں پارلیمانی پارٹیز اجلاس میں ایوان بالا کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قانون سازی سمیت دیگر اہم امور کے حوالے سے حکومتی موقف بھر پور انداز میں پیش کرنے پر غور کیا گیااجلاس میں مسئلہ فلسطین اور حالیہ کشیدہ صورت حال میں حکومتی اقدامات کو ایوان میں مؤثر طریقے سے پیش کرنے جیسے معملات بھی زیر غور آئے۔ قائد ایوان نے تمام حکومتی اور اتحادی ممبران کو سینیٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں