سینٹ ،وفاقی طبی تدریسی اداروں کا بل 2021،قومی ادارہ صحت تنظیم نو بل 2021متعلقہ سمیت کئی بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد

جمعہ 18 جون 2021 14:04

سینٹ ،وفاقی طبی تدریسی اداروں کا بل 2021،قومی ادارہ صحت تنظیم نو بل 2021متعلقہ سمیت کئی بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2021ء) سینیٹ میں وفاقی طبی تدریسی اداروں کا بل 2021،قومی ادارہ صحت تنظیم نو بل 2021متعلقہ سمیت کئی بل متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے ۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان سینیٹ میں وفاقی طبی تدریسی اداروں کا بل 2021وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کیا جسے چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں قومی ادارہ صحت تنظیم نو بل 2021بھی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے پیش کیا جس کے بعد چیئرمین نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔سینیٹ میں باہمی قانونی معاونت)فوجداری معاملات(ترمیمی بل2021متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے تحریک پیش کی ۔اجلاس کے دور ان سینیٹ میں خواتین کی جائیداد، حقوق کا نفاذ )ترمیمی(بل 2021متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا اس سلسلے میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے تحریک پیش کی

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں