وزارت پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہیں کرے گی،شیری رحمان کا اعلان

زمینی وسائل کا بے دریغ استعمال آلودگی اوردیگرماحولیاتی مسائل کاسبب بن رہاہے، وفاقی وزیر

جمعہ 22 اپریل 2022 23:02

وزارت پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہیں کرے گی،شیری رحمان کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2022ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج سے وزارت موسمیاتی تبدیلی پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہیں کرے گی۔شیری رحمان نے ارتھ ڈے کے موقع پر پلاسٹک کی بوتلیں استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا۔اس کے علاوہ وزارت ماحولیات میں ناقابل تجدید پلاسٹک بوٹلز اور دیگر اشیا پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اپنی زندگی سے ناقابل تجدید پلاسٹک کے استعمال کو ختم کرکے کرہ ارض کو بچائیں، اپنے گھر، دفتر اور آس پاس یہ تبدیلی اپنائیں۔انہوںنے کہاکہ زمینی وسائل کا بیدریغ استعمال آلودگی اوردیگرماحولیاتی مسائل کاسبب بن رہاہے۔انہوںنے کہاکہ گلوبل وارمنگ اورماحولیاتی آلودگی سے ہمارے گلیشیئرز اور جنگلات ختم ہورہے ہیں، جب ہماری زمین سانس لے گی تو ہم بھی سانس لے سکیں گے ورنہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں