حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، قومی اسمبلی کو اگاہی

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی ٹی اے سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی

جمعہ 20 مئی 2022 14:30

حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، قومی اسمبلی کو اگاہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وقفہ سوالات کے دور ان کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت ملک میں 5 جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔بتایاگیاکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پی ٹی اے سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی۔کابینہ ڈویژن نے کہاکہ 5 جی ٹیکنالوجی کیلئے کوئی مشاورتی خدمات حاصل نہیں کی گئیں،پاکستان میں موبائل صارفین کی تعداد19 کروڑ34 لاکھ ہوگئی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں