پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔ترجمان پاک فضائیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 مئی 2022 14:26

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا
میانوالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مئی 2022ء) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پاک فضایہ کا طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پائلٹ پیرا شوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں