میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا،بورڈ آف انکوائری تشکیل

بدھ 25 مئی 2022 16:21

میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ رہا،بورڈ آف انکوائری تشکیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ،پائلٹ محفوظ رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کے ٹریننگ مشن کے دوران میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اترنے میں کامیاب رہا جبکہ زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں