قومی اسمبلی،خواجہ آصف، اسلم بھوتانی کے درمیان تلخ کلامی، خالد مگسی کے بھی شکوے

راجہ پرویز اشرف کی دونوں کو ایک دوسرے سے مخاطب ہونے کی بجائے سپیکر سے مخاطب ہونے کی ہدایت تبدیلی کا مقصد کچھ اورتھا لیکن اب کچھ اور نظر آ رہا ہے، اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں، خالد مگسی کا شکوہ

پیر 27 جون 2022 23:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2022ء) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوئی ۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم پچھلے ڈیڑھ دو ماہ میں تین دفعہ گوادر گئے ہیں، وہاں پر بڑی ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔اسی دوران گوادر سے آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے، اس دوران ان کی آپس میں تکرار بھی ہوئی۔

اس دوران اسلم بھوتانی نے حکومت سے شکوے اور اتحادیوں کے ساتھ ناروا سلوک کو نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم خدا کی قسم گزشتہ حکومت میں خوش تھے، آصف زرداری کی محبت میں ہم اس حکومت میں آگئے ہیں، پی ٹی آئی میں عزت نہیں تھی ،اربوں روپے کے فنڈزملتے تھے، وزیراعظم، آصف زرداری بہت عزت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دورانِ تکرار راجہ پرویز اشرف نے دونوں کو ایک دوسرے سے مخاطب ہونے کی بجائے سپیکر سے مخاطب ہونے کی ہدایت کی۔

راجہ پرویز اشرف نے خواجہ آصف کو اسلم بھوتانی اور احسن اقبال کے ساتھ ملکر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اس دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے کہا کہ تبدیلی کا مقصد کچھ اورتھا لیکن اب کچھ اور نظر آ رہا ہے، اب بات کرتے ہیں تو منہ دوسری طرف کرلیتے ہیں، ہم توسمجھ رہے تھے تبدیلی نظرآئے گی۔خالد مگسی نے کہا کہ سوکھا اخلاق ہی دکھادیں، ہماری پارٹی کی بھی شکایات ہے ہمیں آن بورڈ ہی نہیں لیتے، شکایتوں کوٹھیک کرلیں ابھی بھی وقت ہے اپنے رویوں کو درست کر لیں، ورنہ چپ کرکے بیٹھے ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں