وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا راولاکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس

پیر 1 اگست 2022 20:06

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا راولاکوٹ میں مکان کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2022ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے راولاکوٹ آزاد کشمیر میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پوری قوم اپنے بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ قمر زمان کائرہ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ قمر زمان کائرہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں