جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، عمارتوں پر چراغاں، بازاروں اور شاہراہوں کو سجانے کا کام جاری

جمعہ 8 نومبر 2019 17:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ سرکار دو جہاں محمد مصطفی ؐ کی ولادت با سعادت نے دنیا کی تاریکی کو اپنے نور مجسم سے روشنیوں میں بدل دیا۔آپؐ کی ذات گرامی صورت میں اجمل اور سیرت میں اکمل ہے۔

(جاری ہے)

جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد ،عمارتوں اور شاہرائوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔بڑی عمارتوں پر چراغاں جبکہ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر خصوصی اجتماعات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ عصر حاضر میں نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل کرنا راہ نجات ہے۔ آپؐ نے امن و محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کا درس دیا اور یہ پیغام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں