میانوالی‘ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کے ٹب میں گر کر جاں بحق ہوگیا

منگل 27 اکتوبر 2020 12:59

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ڈیڑھ سالہ بچہ پانی کے ٹب میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ پپلاں کارہائشی مطیع اللہ کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محرم علی گھر میں اکیلا کھیل رہا تھا والدہ رشتہ داروں سے ملنے پڑوس میں چلی گئی بچہ گھر میں اکیلا تھا بچہ کھیلتے کھیلتے پانی کے ٹب میں جا گرا والدہ واپس آئی تو بچے کو تلاش کرنے لگ گئی اور اچانک دیکھا تو وہ پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہوچکاتھا بچے کو دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا نماز جنازہ کے بعد متوفی بچے محرم علی کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں