میانوالی ‘ٹرانسپورٹ کی فراوانی اور جدت کی وجہ سے ماڑی کی منڈی ختم ہوچکی ہے اس کے باوجود لکڑی کا کاروبار تاحال جاری ہے

منگل 27 اکتوبر 2020 12:59

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) ماڑی شہر منڈیا ں (لکڑیاں)والاپتن کو قیام پاکستان سے قبل مشہور کاروباری منڈی کی حیثیت حاصل تھی۔ضلع میانوالی کی سب بڑی دریائی منڈی یہاں قائم کی جاتی۔علاقہ بھر سے کاروباری لوگ یہاں کا رخ کر تے اور خریدوفروخت کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔اٹک۔

(جاری ہے)

مکھڈ شریف دریائے سندھ کے کنارے متعدد علاقوں سے لکڑی (ہر قسم کی) تمام تر فروٹ خشک میوہ جات دیگرضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیائے خوردنوش کو ماڑی منڈیاں والے پتن پر سجایا جاتا اور اونٹوں گدھوں کی مدد سے تجارتی سامان دیگر علاقوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔

بنوں ٹانک پشاور سے بھی ہر قسم کا سامان یہاں پر لا کر فروخت کیا جاتا ہے۔برطانیہ دور حکومت میں ماڑی شہر کو ضلع کی بڑی دریائی تجارتی منڈی قرار دیا گیا تھا۔ٹرانسپورٹ کی فراوانی اور جدت کی وجہ سے ماڑی کی منڈی ختم ہوچکی ہے اس کے باوجود لکڑی کا کاروبار تاحال جاری ہے

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں