ملک اویس احمد کندی تحصیل بار پپلاں کے بلامقابلہ صدر بن گئے

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 11 جنوری 2017 18:00

پپلاں (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔11 جنوری ۔2017ء )تحصیل بار پپلاں کے سال 2017کے انتخابا ت میں سینئر قانون دان ملک مختیار تلوکر گروپ کے امیدوار نے میدان مار لیا ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل بار پپلاں کے سال2017 کے انتخابات میں ملک مختیار تلور سینئر قانون دان گروپ کے ملک اویس احمد کندی کو بلامقابلہ صدر بار تحصیل پپلاں منتخب کر لیا گیا ان کے مدمقابل صدارت کے امیدوار اصغر عباس رضوی ان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملک اویس کندی کو صدر تحصیل بار پپلاں متفقہ طورپر منتخب کر لیا گیاکندیاں کے عوامی سماجی حلقے سابق ناظم ملک حبیب اللہ کیت،کونسلر ملک ناصر کندی،کونسلر ملک عبدالغفور وٹو،نوید عالم خان نیازی،ملک رمضان ساجد وٹو چیئرمین زکوٰة کمیٹی،ڈاکٹر مظہر حسین،ملک اسد کندی ،ملک رمضان اویس،ڈاکٹر چوہدری ندیم اختر ، فیضی ملک ،عزیز اللہ خان ،لیاقت علی قریشی،ملک غلام حر باجوہ ، ملک اشفاق وٹو ایڈووکیٹ ،ملک فاروق جوڑا،ملک ظفر کندی ایڈووکیٹ،محمد خان شاہین ایڈووکیٹ،منظور احمد ملک ایڈووکیٹ،ڈاکٹر محمد آصف وٹو ایڈووکیٹ سابق کونسلر ملک شیر عبا س چھبورانے مبارک باد پیش اور نیک خوہشات کا اظہار کیا ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں