یتیم سرکار نے بھی ’‘یتیم “ہی رکھے

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 فروری 2017 17:02

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 13فروری ۔2017ء)محکمہ تعلیم میانوالی میں حکومت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ڈیتھ کوٹہ کے تحت بچے متعدد بار ٹیسٹ انٹریو میں کامیاب ہونے کے باجودابھی تک بھرتی کے آرڈر حاصل نہ کرسکے ۔ ڈیتھ کوٹہ پر متعدد بارٹیسٹ انٹریو دینے والے امیدواروں میں فیصل محمود،محمد اسد،عرفان ،طفیل ،عامرنے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ای ڈی او میانوالی موجودہ سی ای او ایجوکیشن نے محکمانہ ڈیتھ کوٹہ کے رول 17.Aکے تحت مرحوم اساتذہ اور کلریکل کے بچوں نے بطور ایجوکیٹر اور جونیئر کلرک کی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے مختلف اوقات میں ٹیسٹ انٹریو دیئے اور کامیاب ہونے کے باجود آج تک تعیناتی کے آرڈر جاری نہ کیے ہم اس وقت کے ڈی سی اومیانوالی سے ملاقات بھی کی تو انہوں نے کہا ای ڈی او ایجوکیشن نے آرڈر جاری کرنے ہیں جبکہ ای ڈی او ایجوکیشن کہتا تھا کہ ڈی سی او نے آرڈر جاری کرنے ہیں ان امیدواروں نے کہا کہ ہمارے والدین پہلے ہی وفات پاچکے ہیں اوپر سے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے متعدد بار ایجوکیشن افس کے چکر بھی لگا چکے ہیں ہم بہت پریشان ہیں ہمارے گھروں میں فاقے پڑ چکے ہیں اور ہمارے پاس دوا علاج کے بھی پیسے نہیں ہم وزیر اعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب اور موجودہ نظام کے تحت اب ایجوکیشن کا ہیڈ بھی ڈی سی ہے توہم ڈی سی میانوالی شوزب سعید سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا مسئلہ حل کرائیں جو ہمارا قانونی حق ہے ہمارے تقرری کے آرڈر فور ا جاری کریں تاکہ ہماری پریشانی دور ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اور ہم اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور فرض شناسی سے سر انجام دیں گے

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں