کندیاں میں ریل مزدور اتحاد کی ریلی

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 فروری 2017 17:02

کندیاں (اْردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 13فروری ۔2017ء)ریل مزدور اتحاد کندیاں کا اجلاس زیر صدارت مرکزی سینئر نائب صدر سید صفدر حسین شاہ لو کو شیڈ کندیاں میں منعقد ہواکثیر تعداد میں مزدوروں کی شرکت کی وجہ سے اجلاس جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا اور مزدوروں نے اپنے مطالبات کیلئے شیڈ سٹاف کو 2-2سکیل اور ٹیکنیکل الاؤنس تنخواہ کا 25فیصد کیا جائے جلسہ سے خواجہ نجم الھسن زونل صدر ،چیئرمین استاد عبدالرزاق ڈھڈی ،ملک صالح محمد وٹو،ملک اللہ ڈتہ وٹو نے مزدوروں کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ ٹیکنیکل الاؤنس اور سکیلوں کے اضافہ کیلئے عنقریب قائد مزدور رہنما سرفراز خان کی قیادت میں ایک احتجاجی تحریک پاکستان بھر میں جلد شروع ہونے والی ہے پہلے کی طرح کندیاں کے مزدور بھی متحد ہوکر اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کثیر تعداد مزدوروں کے مجمع ہونے کی وجہ سے خواجہ نجم الحسن کی قیادت میں ایک ریلی بھی نکالی اور اپنے حق کیلئے نعرہ بازی بھی کی ریلی کے اختتام پر سید صفدر ھسین شاہ نے تمام مزدورں کا ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیااور دعا بھی کرائی۔


میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں