میانوالی اور بھکر میں زلزلے کے جھٹکے ،ریکڑ اسکیل پر شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی

لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

منگل 28 اگست 2018 23:32

میانوالی اور بھکر میں زلزلے کے جھٹکے ،ریکڑ اسکیل پر شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2018ء) میانوالی اور بھکر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز بھر کے مغرب میں 44 کلو میٹر دور تھا جبکہ گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو میانوالی اور بھکر کے علاقے میںزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے علاقے میں خوف وحراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 86 کلو میٹر زیر زمین تھی زلزلے کا مرکز بھکر کے مغرب میں 44 کلو میٹر دور تھا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں