میانوالی ،ْ خوشحال خان ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 20 مسافر زخمی

حادثے کا شکار خوشحال خان خٹک کی بوگیوں اور مسافروں کیلئے امدادی کارروائیاں شروع

اتوار 16 ستمبر 2018 13:50

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2018ء) خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے باعث 20 مسافر زخمی ہوگئے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے براستہ میانوالی، اٹک پشاور جا رہی تھی کہ مسان اور سوہان اسٹیشن کے درمیان صبح 6 بجے اس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق حادثے میں مجموعی طور پر 20 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 4 کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار خوشحال خان خٹک کی بوگیوں اور مسافروں کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ٹرین حادثے کے باعث ریلوے ٹریک کو بند کردیا گیا جس کے بعد کندیاں پنڈی سیکشن پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں