تھانہ شالیمارپولیس نے شفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹر کے گھر سے چوری کیا گیا 40تولے سونا برآمد کر کے گھریلو ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتارکر لیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 18:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) پولیس تھانہ شالیمار نے ایف ٹین میں رہائش پذیر شفاء انٹرنیشنل کے ڈاکٹر کے گھر سے چوری کیا گیا 40تولے سونا برآمد کر کے گھریلو ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ شالیمار ارشد اعوان نے بتایا کہ ڈاکٹر سہیل نے درخواست دی تھی کہ وہ شفاء انٹرنیشنل میں اپنے فرائض انجام دیتا ہے، کچھ روز قبل گھریلو ملازمہ ساجدہ کنول نے اپنے شوہر محمد نواز کے ساتھ مل کر گھر سے الماری کا تالہ توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے چالیس تولے کے زیورات چوری کر لئے اور گھر سے فرار ہو گئی۔

ایس ایچ او کے مطابق اس کیس کی تحقیقات کے لئے اے ایس آئی واجد کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کنول اور اس کے شوہر محمد نواز کو چنیوٹ کے نواحی علاقہ سے گرفتار کر کے چوری کیے گئے زیورات برآمد کر لئے۔ تفتیشی افسر واجد نے بتایا کہ ملزمہ اور اس کے شوہر نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کر کے ڈاکٹر سہیل کے پاس گھریلو ملازمہ کے طور پر نوکری اختیار کر لی اور وہیں پر سرونٹ کوارٹر میں سکونت اختیار کر رکھی تھی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، توقع ہے کہ مزید انکشاف سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں