متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سکولوں کی تعداد 7 ہے‘قومی اسمبلی میں جواب

پیر 10 دسمبر 2018 23:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سکولوں کی تعداد 7 ہے‘ ان سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی کے عمل کو شفاف بنایا گیا ہے‘ پاکستانی مشن نے سکولوں کے مالیاتی معاملات حل کرنے کے لئے رقوم کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے تاہم فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ان سکولوں کا معیار زیادہ اچھا نہیں ہے اس کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ناز بلوچ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری خارجہ امور عندلیب عباس نے بتایا کہ خلیج میں پاکستانی سکولوں کی تعداد 7 ہے۔ بورڈ آف گورنر معیار پر نظر رکھتا ہے۔ اس سے قبل اساتذہ کی تعیناتی میں شفافیت نہیں تھی اب مہارت اور سپیشلائزیشن دیکھ کر اساتذہ کی تقرریاں کی جاتی ہیں‘ ان کو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکولز کوئی زیادہ معیاری نہیں ہوتے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ بھی دبئی گئے ان سکولوں کی حالت بہتر نہیں اس پر توجہ دی جائے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں