سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ اجلاس کل ہوگا

مشترکہ مفادات کونسل مستقل سیکرٹریٹ قیام سے متعلق میاں رضا ربانی کی توجہ دلائو نوٹس سمیت ہاکی ورلڈ کپ 2018میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق سابق چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی توجہ دلائو نوٹس سمیت ہاکی ورلڈ کپ 2018میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی سے متعلق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں بحث کل بروزہ سوموار ہوگی کمیٹی کی صدارت سینیٹر سردار محمد یعقوب ناصر کریں گے کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق وزارت کے حکام اپنا موقف پیش کریں گے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار ہاکی ورلڈ کپ2018میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے ۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں