چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے وزیر اعظم پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے دو افسر اور دو ملازمین کو معطل کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے وزیر اعظم پورٹل پر شہری کا مسئلہ حل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے دو افسر اور دو ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات فرید الدین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات عنایت اللہ اور ملازمین میں سب اسسٹنٹ محمد اکرام اور سب اسسٹنٹ محمد اسحاق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شباب نامی شہری نے ہمک ماڈل ٹاؤن میں موجود اپنے پلاٹ کا قبضہ حا صل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔ تاہم شہری کو ایک سال سے درخواست کے باوجود پلاٹ کا قبضہ نہیں دیا جارہا تھا اور مبینہ طور پر سی ڈی اے افسران و ملازمین نے شہری کو قبضے دلوانے کے لیے رشوت مانگی تھی۔ جس پر مذکو رہ شہری نے سی ڈی اے افسران کے رویے کے خلاف وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی۔ جس کا وزیر اعظم آفس نے سٹیزن پورٹل پر شہری کی شکایت پر ایکشن لیا اور گذشتہ روز چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر سی ڈی اے کے 2 افسر اور 2 ملازمین کومعطل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں