مریم اورنگزیب کے لہجے اور گفتگو سے ان کی تربیت کا عکس جھلکتا ہے، عمر سرفراز چیمہ

شریفوں کی خدمت گزاری مریم اورنگزیب کا نصب العین ہے ، وہ حوصلہ رکھیں ،کوئی اور پارٹی جائن کرلیں،(ن) لیگ کا دور اب کبھی نہیں آئیگا، بیان

جمعہ 19 اپریل 2019 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے لہجے اور گفتگو سے ان کی تربیت کا عکس جھلکتا ہے، شریفوں کی خدمت گزاری ان کا نصب العین ہے،مریم اورنگزیب حوصلہ رکھیں اور کوئی اور پارٹی جائن کرلیں،(ن) لیگ کا دور اب کبھی نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب کے لہجے اور گفتگو سے ان کی تربیت کا عکس جھلکتا ہے، جمہوریت کے آداب ایک طرف محترمہ گفتگو کے آداب سے بھی واقف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں کی خدمت گزاری ان کا نصب العین ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن)لیگی ملکی تاریخ میں سب سے بڑے جھوٹے ہیں،مصنوعی معیشت، مصنوعی حکومت، (ن) لیگ سراپا دھوکہ ر ہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریم اورنگزیب حوصلہ رکھیں اور کوئی اور پارٹی جائن کرلیںکیونکہ لیگ کا دور اب کبھی نہیں آئے گا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں