وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیارکی زیر صدارت این ایچ اے کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے متعلق اجلاس

پیر 22 اپریل 2019 20:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی بالخصوص کم ترقی یافتہ علاقوں میں اندرونی رابطے کو مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو یہاں این ایچ اے کے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں وزیر مواصلات مراد سعید، سیکریٹری مواصلات شعیب صدیقی، سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن، چیئرمین این ایچ اے جاوید رفیق ملک، رکن انفراسٹرکچر ملک احمد اور دونوں وزارتوں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کاروباری سرگرمیاں پیدا کرے گی اور ملک کے دور دراز علاقوں میں اقتصادی فوائد لائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران این ایچ اے کے مختلف روڈ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2019-20ء میں پیش کردہ نئی روڈ اسکیموں پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی حکومت کے ایجنڈا پر ہے اور ہم جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پی ایس ڈی پی میں ممکنہ سماجی منصوبوں میں جنوبی پنجاب، بلوچستان اور قبائلی اضلاع سمیت متعدد علاقوں کو خاص طور پر شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں