نیب راولپنڈی نے میسرز پارتھینون پرائیویٹ لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری ملزم محمد حنیف کو گرفتار کر لیا

جمعرات 25 اپریل 2019 00:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے جعلی بینک اکائونٹ سکینڈل میں میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے اکائونٹنٹ اور میسرز پارتھینون پرائیویٹ لمیٹڈ کے کمپنی سیکرٹری ملزم محمد حنیف کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نے ملی بھگت سے حبیب بینک لمیٹڈ سے ڈیڑھ ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا، نقد رقم وصول کرکے جعلی افراد کے نام پر پے آرڈر تیار کئے اور بینیفیشل مالکان کو بچانے کیلئے میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ سے ذاتی فائدے حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں