اسلام آباد،میٹرو پولیٹن کارپوریشن شعبہ واٹر سپلائی افسران کی کرپشن اور لوٹ مار ،

G پانی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا مزید 27ٹیوب ویلوں پر بروقت معمولی توجہ نہ دینے سے پانی کی سپلائی بند ہو گئی آئندہ چند روز میں ایف اورجی سریل کے سیکٹروں میں پانی کا بد ترین بحران شدت اختیار کر جائے گا

پیر 17 جون 2019 23:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) وفاقی دارالحکومت کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ واٹر سپلائی افسران کی کرپشن اور لوٹ مار کے باعث پانی کے بحران پر قابو نہ پایا جا سکا مزید 27ٹیوب ویلوں پر بروقت معمولی توجہ نہ دینے سے پانی کی سپلائی بند ہو گئی آئندہ چند روز میں ایف اورجی سریل کے سیکٹروں میں پانی کا بد ترین بحران شدت اختیار کر جائے گا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے شعبہ واٹر سپلائی افسران کی کرپشن اور لوٹ مار کے باعث 27 ٹیوب ویل مزید بند ہو چکے ہیں جن سے پانی کی معمول کی سپلائی بھی بند ہو چکی ہے ان میں جی اور ایف سریل کے سیکٹر شامل ہیںجہاں70ٹیوب ویلوں میں سی27خراب ہو کر بند ہیں ۔ذرائع کے مطابق ٹیوب ویل نمبر 145،170،163،150،177،178،203،147،192،65،152،87،256،88،162،168،1،2،147،221،بند ہو چکے ہیں ان میں موجود صاف پانی افسران کی معمولی توجہ نہ دینے سے رہائشیوں کو میسر نہیں ہو رہا جبکہ راول ڈیم،پنڈوڑیاں،مارگلہ ٹائون کے علاقے میں واقع سی ڈی اے کے ٹیوب ویلوں کا پانی فروخت ہو رہا ہے جو اردگرد واقع کھیتوں کے مالکان،پرائیویٹ ٹینکرزاور مخصوص فارم ہاوسزکو چوری کرکے دے دیا جاتا ہے اور شہری صاف پانی کی بوند بوند کو ترستے رہتے ہیںتینوں سب ڈویثرنوں کی حدودمیں پانی منعظم طریقے سے چوری ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 15سالوں سے واٹر سپلائی میں تعینات افسران نے ماتحتوں اور عرصہ سے واٹر سپلائی میں موجود مخصوص ٹھیکیداروں سے مجرمانہ گٹھ جوڑ بنا کر واٹر سپلائی کو منعظم طریقے سے لوٹ رہے ہیں فرضی فالٹ بنا مختص فنڈز خردبرد کرتے ہیں اور قابل استعمال ٹیوب ویل کے پارٹس کو پہلے ڈسمینٹل ظاہر کرکے سٹور کرتے ہیں اور بعد ازاں غائب کرکے ٹھیکیدار کو فروخت کر دیا جاتا ہے جو کسی بھی فالٹ کی صورت میں وہی سامان ٹیوب ویلوں میں لگا کر لاکھوں روپے بل وصول کرتے ہیں اگر پچھلے دس سالوں کا واٹر سپلائی ڈسمینٹل سٹور کا آڈٹ کرایا جائے تو کروڑوں روپے کی خرد برد سامنے آسکتی ہے۔

اس ضمن میں رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر واٹر سپلائی ناصر جمیل بٹ نے غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی بلکہ کرپٹ ماتحتوں کی مجرمانہ غفلت و لاپرواہی چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔۔۔۔۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں