ضلع میانوالی میں 21 تا25 اکتوبر انسداد ہیپاٹائٹس ہفتہ منانے کا اعلان

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:07

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع میانوالی میں رواں ماہ 21 اکتوبرسی25 اکتوبرتک ضلع بھر میں انسداد ہیپاٹائٹس ہفتہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سی ای او ہیلتھ میانوالی ڈاکٹر پرویز اقبال کے زیرِ نگرانی میانوالی کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتال،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مندرجہ بالا شیڈول کے مطابق تمام مراکز صحت پر صبح 8 بجے سے لے کر شام 5:00 بجے تک کیمپ لگائے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ان کیمپس میں ماہر میڈیکل سٹاف کی زیرنگرانی لوگوں کی مفت سکریننگ اور ویکسینیشن ہوگی اور خدانخواستہ اگر کسی مریض یا مریضہ میں مرض کی موجودگی کا کیس رجسٹرڈ ہوا تو رجسڑڈ شدہ مریضوں کے مفت علاج کے ساتھ ساتھ انہیں گھر تک مفت ادویات کی فراہمی و دیگر تعاون بھی اسی مہم کا حصہ ہوگا یاد رہے کہ ہیپاٹائٹس ایک خطرناک مہلک مرض ہے جو ایک وائرس کے ذریعے پھیلتا ہے اور جگر کی خرابی کا باعث بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ہیپاٹائٹس کی پانچ اقسام اے، بی، سی، ڈی اور ای میں سے B اور C کو جان لیوا تصور کیا جاتا ہے جو زیادہ تر متاثرہ خون کی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی سے مرض کا موجب بنتے ہیں۔لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان کیمپس میں تشریف لائیں اور اپنی سکریننگ اور ویکسینیشن کروائیں تاکہ وہ اس موذی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ میانوالی کے تمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہاسپیٹل اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہاسپیٹل کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کو تلقین کی کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنائے اور ہر صورت میں اپنے دیے گئے ٹارگٹ پورے کریں

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں