حکومت غریب اور سفید پوش طبقے کو مہنگائی کے ذریعے کچل رہی ہے،سینیٹر آصف کرمانی

حفیظ شیخ نے شائد خواب میں 17 روپے کلو ٹماٹر خریدے ہونگے، عوام کو سسٹی روٹی ، بجلی ، گیس نہ ملی تو پھر حالات قابو میں نہیں رہیں گے، بیان

منگل 12 نومبر 2019 18:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ حکومت غریب اور سفید پوش طبقے کو مہنگائی کے ذریعے کچل رہی ہے،حفیظ شیخ نے شائد خواب میں 17 روپے کلو ٹماٹر خریدے ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نئے پاکستان والوں کا قوم کو ایک اور تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ نے شائد خواب میں 17 روپے کلو ٹماٹر خریدے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب اور سفید پوش طبقے کو مہنگائی کے ذریعے کچل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سستی روٹی ، بجلی اور گیس نہ ملی تو پھر حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں