اسلام آباد میں ہیوی بائیک ریسنگ پر پابندی عائد کی جائے، اجمل بلوچن

مشروب ساز ادارے کے اشتہارات کا سنسر بورڈ نوٹس لے، خالد چوہدرین

جمعرات 14 نومبر 2019 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری خالد محمود چوہدری نے اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد شہر میں ہیوی بائیک ریسنگ پر فور طور پر پابندی عائد کی جائے اور گذشتہ تین ماہ میں ہونے والے نوجوانوں کی ہلاکت اور مختلف شاہراہوں پر ریسنگ کی اجازت دی جانے کی فوری تحقیقات کرائی جائے کیونکہ شہر کے اندر کسی بھی اعلیٰ ترین افسر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ کسی شاہراہ پر سپیڈ بڑھانے کی اجازت دے۔

رات کے وقت مختلف سڑکوں پر ریسنگ ہوتی ہے جس سے ٹریفک پولیس مکمل آگاہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مشروب ساز کمپنی کے اشتہارات کی وجہ سے نوجوانوں کو ریسنگ کی ترغیب ملتی ہے مرکزی سنسر بورڈ نان اشتہارات کا نوٹس لے اور فوریطور پر ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سپورٹس کمپلکس میں ہونے والے ریسنگ کے مقابلوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ گذشتہ دنوں ان مقابلوں میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے تھے جن میں ٹریڈرز ویلفیئر ایسو سی ایشن ایف ٹین مرکز کے صدر لیاقت بٹ کا جوان سال بیٹا بھی ہلاک ہوگیا تھا لیکن سپورٹس کمپلیکس کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو تاجر برادری سخت احتجاج کرے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں