جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کے وعدے جھوٹے ثابت

13روزہ دھرنے نے میٹرو بس جیسے اداروں کو کروڑو ں نقصان کے ساتھ وفاقی انتظامیہ کو بھی بڑا نقصان پہنچایا ,میٹرو روڈ کے اطراف لگے جنگلوں کو مبینہ طور پر توڑا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے دئیے گئے بستر اور ٹینٹ بھی چوری کرلئے گئے،ذرائع

جمعہ 15 نومبر 2019 23:42

جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کے وعدے جھوٹے ثابت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے دوران سرکاری املاک کو نقصان نہ پہنچانے کے وعدے جھوٹے ثابت ہو گئے ۔13روزہ دھرنے نے میٹرو بس جیسے اداروں کو کروڑوں روپے نقصان کے ساتھ ساتھ وفاقی انتظامیہ کو بھی بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دھرنا شرکاء کی جانب سے میٹرو روڈ کے اطراف لگے جنگلوں کو مبینہ طور پر توڑا گیا،سی ڈی اے کی جانب سے دئیے گئے بستر اور ٹینٹ بھی چوری کر لئے گئے ہیں ۔

آن لائن کے سروے میں معلوم ہوا کہ جمعیت علماء اسلام کے دھرنے کے دوران شرکاء کیلئے پشاور موڑ پرذیر تعمیر میٹرو روڈ کے اطراف لگے جنگلے کو 14جگہ سے توڑ کر میٹرو روڈ کے اندر جانے کا راستہ بنایا گیا، جس سے نہ صرف سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو ا ہے بلکہ پہلے سے ذیر تعمیر پروجیکٹ کو مزید سست روی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور سی ڈی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ بارش کے دوران سی ڈی اے نے دھرنا شرکاء کو 50ٹینٹ اور 150کے قریب بستر دئیے تھے اور انہیں تنبیہ کی تھی کے واپسی سے پہلے تمام سامان ادارے کو واپس کئے جائیں بعدازاں بارش ذیادہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کے دو ٹینٹ بھی دھرنا شرکاء کو اسی شرط پر دئے گئے تھے لیکن دھرنا ختم ہونے کے ساتھ ہی دھرنے کے کچھ شرکاء ٹینٹ اپنی گاڑیوں میں چوری کر کے لے گئے دوسری جانب وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے شعبہ سینی ٹیشن کے عملے کا کہنا ہے کہ انہوں نے دھرنے کی جگہ کی صفائی تو کر دی ہے لیکن اگر جلد ہی تیز بارش نا ہوئی تو 13روز تک جمع ہونے والی غلاظت کی بدبو علاقے میں کم از کم ایک ماہ تک موجود رہے گی ۔

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے دھرنا ختم ہوتے ہی جگہ کی صفائی شروع کر دی تھی اور جنڈ گھنٹوں میں ہی صفائی کر دی گئی تھی لیکن جہاں تک بدبو کی بات ہے تو دو روز سے بارش ہو رہی ہے امید ہے کہ بدبو ختم ہو جائے گی اور اگر بدبو ختم نہ ہوئی تو ہم جگہ پر سپرے کر کے بدبو ختم کرنے کی کوشش کریں گے ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں