احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے احساس ایمرجنسی کیش ایپلی کیشن ویب پورٹل قائم ، صاحبزادہ محبوب سلطان

ہفتہ 4 اپریل 2020 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2020ء) وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں اہلیت کی جانچ پڑتال کے لیے احساس ایمرجنسی کیش ایپلی کیشن ویب پورٹل قائم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کا کہا جا رہا ہے وہ اپنی آن لائن رجسٹریشن کر واسکتے ہیں ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں