چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے وزیرا علیٰ سندھ کو طلب کرلیا

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اقدام کو کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیدیا

جمعرات 14 مئی 2020 00:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن نے وزیرا علیٰ سندھ کو طلب کرلیا ہے تاہم ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے اپنے خط میں اس اقدام کو کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو چینی اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے طلب کیا تاہم انہوں نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل نے ڈی جی ایف آئی کے نام خط میں لکھا کہ ٹی او آرز کے تحت کمیشن وزیرا اعلیٰ کو طلب نہیں کرسکتا۔ خط میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلی سندھ کی طلبی کی درخواست کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے سیکشن 3 کی نفی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کمیشن کے سامنے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں