چین کی جانب سے فراہم کردہ فوڈہیمپرز/راشن بیگز افغان مہاجر کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین میں تقسیم

ہفتہ 23 مئی 2020 14:37

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) کمشنر افغان ریفیوجیز کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹرافغان ریفیوجیز /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اعجاز جوئیہ نے پاکستان کے عظیم دوست عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانہ کی جانب سے فراہم کردہ فوڈہیمپرز/راشن بیگز افغان مہاجر کیمپ کوٹ چاندنہ میں مقیم افغان مہاجرین میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر کیمپ کے افغان عمائیدین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغان مہاجرین اعجاز جوئیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ ایمبیسی کی جانب سے ضلع میانوالی میں کوٹ چاندنہ کیمپ،پپلاں اور میانوالی میں مقیم افغان مہاجرین کے لئے 1000فوڈ ہیمپرز فراہم کئے تھے۔ان فوڈ ہیمپرز میں چینی،چاول،آٹا،آئل اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا شامل ہیں۔

کیمپ میں مقیم افغان عمائیدین کی مشاورت سے مستحق مہاجرین میں یہ فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور افغان مہاجرین کی جانب سے چائنہ ایمبیسی کے شکرگزار ہیں۔ عمائیدین افغان مہاجرین نے بھی کورونا وائرس وباء کی موجودہ صورتحال میں افغان مہاجرین کے لئے راشن بیگز کی فراہمی پر چائنہ ایمبیسی کا شکریہ ادا کیا اور انسانی ہمدردی کے جذبہ کو سراہا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں