وفاقی پو لیس کامنشیات فر وشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کر یک ڈائون ،15ملزمان گرفتار

قبضہ سے چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے

پیر 26 اکتوبر 2020 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) وفاقی پو لیس نے منشیات فر وشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری کر یک ڈائون دوران 15ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس، ہیر وئن ، آ ئس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آ باد محمد عامر ذوالفقار خان کے احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی آ پر یشنز وقار الدین سید نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جر ائم پیشہ عناصر اور منشیا ت فروشوں کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک دیا ، ان ہد ایا ت کی روشنی میںکو ہسار پولیس نے ملزم عدنا ن مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، بہا رہ کہو پولیس نے بغیر اجا زت گیس ریفلنگ کر نے پر ملزم حنان سیف الر حمان کو گرفتار کرلیا ، کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم اجلا ل افسر کو گرفتار کرکے 12بوتلیں شراب برآمد کرلی ، تر نو ل پولیس نے دو ملزمان زرعلی اور عبدالجبا ر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا ، شالیمار پولیس نے ملزم فہد بٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 100گر ام چرس اور 50گر ام آ ئس برآمد کرلی ، سبز ی منڈی پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان شیر محمد اورمحمد نبی کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سی745گر ام ہیر وئن برآمدکرلی ، کورال پولیس نے ملزم محمد شہبا ز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10بو تلیں شراب برآمد کرلی جبکہ بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کرنے پر ملزم محسن علی کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران تھانہ سہا لہ ،آ بپا رہ اور گو لڑ ہ پولیس ٹیموں نے پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی،ڈی آئی جی آ پر یشنزوقا ر الدین سید نے پولیس ٹیموں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے انہو ں نے تما م پولیس افسران کو ہدایت جار ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہوئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے۔

(جاری ہے)

شہر یو ں کے جا ن وما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں