میانوالی ،دو گروپوں کے درمیان فارنگ ، 3افراد قتل ،دو زخمی

پیر 26 اپریل 2021 21:27

دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2021ء) میانوالی کے علاقہ وانڈھا عالم خیلانوالہ میں دو گروپوں کے درمیان فارنگ کے نتیجہ میں 3افراد قتل جبکہ عورت سمیت دو زخمی ہوگئے۔ ڈی۔پی۔او میانوالی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دئیے۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے وانڈھا عالم خیلانوالہ میں افطاری سے قبل دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فارنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا جس کے نتیجے میں سلیم اللہ خان ولد مواز خان وتہ خیل ۔

(جاری ہے)

محمد رمضان خان و محمد عامر خان ولد عبدالغفور خان سکنہ عالم خیلانوالہ قتل ہوگے جبکہ محمد یونس خان ولد ظفراللہ خان سکنہ عالم خیلانوالہ اور عبدالغفور کی بیوی زخمی ہو گے ۔ جھگڑے کیوجہ ابتدای اطلاعات کے مطابق راستے کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے ریسکیو1122کی ٹیموں نے جائے واردات پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا مزید برآں ایس ۔ایچ۔او تھانہ صدر ۔ ایس ایچ ۔او تھانہ سٹی اور ڈی ۔ایس ۔ پی سرکل صدر بھی موقع واردات پر پہنچ گے جبکہ ڈی۔پی۔او میانوالی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے۔یاد رہے کہ ماہ رمضان میں مختلف علاقوں میں قتل کی تقریبا 5وارداتیں ہو چکی ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں