میانوالی میں سفاک باپ کی فائرنگ، 3 کمسن بچیاں جاں بحق، ملزم گرفتار

اتوار 2 مئی 2021 21:10

میانوالی میں سفاک باپ کی فائرنگ، 3 کمسن بچیاں جاں بحق، ملزم گرفتار
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2021ء) میانوالی میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ کی فائرنگ سے 2 کمسن بچیاں جاں بحق اور تیسری زخمی ہوگئی تھی جو بعد میں دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق باپ کی فائرنگ کا نشانہ بننے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔پولیس کے مطابق ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں