ریسکیو1122میانوالی کے زیر اہتمام ہفتہ گلوبل روڈ سیفٹی منایاجا رہا ہے

جمعرات 20 مئی 2021 15:00

دائودخیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) ریسکیو1122میانوالی کے زیر اہتمام ہفتہ گلوبل روڈ سیفٹی منایاجا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو1122 کے زیر اہتمام ہفتہ گلوبل روڈ سیفٹی منایا جا رہا ہیجس کا مقصد آگاہی سیشن کے زریعے عوام الناس میں بڑھتے ہوئے حادثات سے بچاو بارے اگاہی دینا اور شعور بیدار کرنا ہیجو کہ 23مئی تک جاری رہے گااس سلسلہ میں ریسکیو سیفٹی آفیسر فاروق احمد خان کی نگرانی میں کمیونٹی سیفٹی ونگ کی ٹیمیں پبلک مقامات ۔

بس سٹینڈزاور بس سٹاپس پر شہریوں کو حادثات سے بچاو،ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دے رہیے ہیں اس کے علاوہ گاڑیوں ، ٹرالیوں اور موٹر سائیکلوں پر آگاہی پوسٹر اور ریفلیکٹرز چسپاں کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ ،شیشوں،انڈیکیٹر اور فرنٹ بیک لائٹ کا استعمال یقینی بنانے کی تلقین کی جارہی ہیڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کا عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری تیز رفتاری سے اجتناب کریں کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ چلانے دیں۔

موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ،ویومرراور رات کوبوقت ضرورت انڈیکیٹر سمیت فرنٹ بیک لائٹ کا استعمال یقینی بنائیں ۔یاد رہے کہ سال 2020کے دوران 2833حادثات رپورٹ ہوئے۔جن میں 3388افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 33افراد کی اموات واقع ہوئیں۔انرونما ہونے والے حادثات میں 83فیصد موٹر سائیکل کے حادثات شامل ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں