اسلام آبادٹریفک پولیس کی بغیرلائسنس کے گاڑی / موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری

ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے،افسران شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں، آئی جی اسلام آباد کارروائیوں کا مقصدقیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈ ڈسپلن قائم کرنا ہے ،ایس پی ٹریفک ماجد اقبال

منگل 17 مئی 2022 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) اسلام آبادٹریفک پولیس کی بغیرلائسنس کے گاڑی / موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائیاں جاری ہیں،جبکہ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے،افسران شہریوں سے حسن اخلاق سے پیش آئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آبادمحمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بغیر لائسنس کے مرتکب گاڑی / موٹر سائیکل چلانے والوںکے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے تحت بغیر لائسنس کے گاڑی /موٹر سائیکل چلا نے والے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ،جسکا مقصد شہریوںکو ہر ممکن سفری سہولیات اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بناتے ہوئے حادثات سے محفوظ رکھناہے ،قائم مقام ایس پی ٹریفک اسلام آباد ماجد اقبال نے تمام روزنز انچارج کوخصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے شہریوں سے حسن سلوک اور صبر و تحمل سے پیش آئیںاور بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل / گاڑی چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے،انھوں نے آئی ٹی پی ایجوکیشن ٹیم کے انچارج کو خصوصی ذمہ داری سونپتے ہوئے ہدایات کی کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ہر ممکن آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہری حادثات سے محفوظ رہیں اور روڈ ڈسپلن کو قائم رکھا جا سکے، اس موقع پرقائم مقام ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیںبغیر لائسنس کے موٹر سائیکل / گاڑی نہ چلانے دیں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے ہماری اولین ترجیح شہریوں کا تحفظ اور قانون پر عملدرآمد کرانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں