اسلام آبادپولیس کا ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون

کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈڈسپلن قائم کرنا ہے، ایس ایس پی ٹریفک سید مصطفی تنویر اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں، آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے، ہماری اولین ترجیح شہریوں کی تحفظ اور قانون پر عمل درآمد کرانا ہے،ایس ایس پی ٹریفک کی اپیل

ہفتہ 28 مئی 2022 23:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) اسلام آبادپولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری کرتے ہوئے رواںسال بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والی 34,528موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ متعدد موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے ،ایس ایس پی ٹریفک نے کہاہے کہ کارروائی کا مقصد قیمتی جانوں کا تحفظ اور روڈڈسپلن قائم کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کررکھا ہے ، رواں سال کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والی34,528 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں جبکہ متعدد موٹرسائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کئے گئے ، اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے مختلف سرگرمیوں کے دوران ہزاروں شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے اور اپنے خاندان کے تحفظ کو یقینی بنائیں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریںیہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے، ہماری اولین ترجیح شہریوں کی تحفظ اور قانون پر عمل درآمد کرانا ہے، ایس ایس پی ٹریفک نے مزید کہاکہ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیں ۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں