قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اورغریب کوخوشحال بنانے کا عزم لے کر میدان عمل میں نکلے ہیں: میاں محمد اسلم

پیر 13 جون 2022 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2022ء) سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے اورغریب کوخوشحال بنانے کا عزم لے کر میدان عمل میں نکلے ہیںاہل اسلام آباد دیانت دار لوگوں کومنتخب کریں تو ان کا ووٹ صدقہ جاریہ ہوگا۔اداروں کی غیرفعالی اور قومی وسائل کے غلط استعمال نے اسلام آباد کو مسائل کی آما جگا ہ بنا دیا ہے۔

جماعت اسلامی کے اٴْمیدواران کامیابی کے بعدمسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر کے خو شحال اسلام آباد کی بنیاد رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون 6کی سیاسی کمیٹی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس مو قع پرامیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا، زبیر صفدر ، طاہر خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہا بلد یاتی انتخابات جمہو ریت کی نر سری ہیں جس سے اختیارات گلی محلے کی سطح پر منتقل ہو جا ئیں گے اور عوام کے مسائل کا حل اٴْن کی دہلیز پر مو جو د ہو تا ہے ،آدھی صدی بعد اسلام آباد میں ہو نے والے الیکشن سے عوام کے دکھوں اور پر یشانی کا ازالہ ہو گا۔

انھوں نے کہا اسی کو مد نظررکھتے ہو ئے جماعت اسلامی نے صا لح ، دیانت دار اور جرات مند قیادت کو میدان میں اٴْتارا ہے جو عوام کے جذبات اور احساسات کی حقیقی تر جمانی کر تے ہو ئے اسلام آباد کو حقیقی معنوں میں اسلام آباد بنائیں گے۔۔۔۔اعجاز خان

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں