میرے خلاف سوشل میڈیا پرمنفی اورجھوٹا پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے جس میں کوی صداقت نہیں ،ڈاکٹررضوان اشرف

میرے پاس میانوالی اور پپلاں دو تحصیلوں کا چارج ہے ،ذخیرہ اندوزوں اور مافیا کیخلاف کارروائیوں کی وجہ سے میری کردار کشی کی جارہی ہے،اسسٹنٹ کمشنرپپلاں

جمعہ 17 جون 2022 15:50

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2022ء) اسسٹنٹ کمشنرپپلاں ڈاکٹررضوان اشرف نے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پرمنفی اورجھوٹا پروپیگنڈاکیا جا رہا ہے جس میں کوی صداقت نہیں میرے پاس میانوالی اور پپلاں دو تحصیلوں کا چارج ہے اور ذخیرہ اندوزوں اور مافیا کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے میری کردار کشی کرنے اور بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ روزانہ سرکاری گاڑی پر گھرسرگودھا جانے کا بھونڈاالزام لگایا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمرجاوید کی ہدایت پر خوساختہ مہنگاہی کرنے والوں زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیاجا رہا ہے اور ایک ماہ سے تو مجھے چھٹی بھی نہیں ملی۔انہوں نے کہاکہ مافیا کو کسی بھی صورت کوی رو رعایت نہیں دینگے اور کاروایاں جاری رہینگے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ اس طرح سوشل میڈیا پر میرے خلاف منفی ہتھکنڈوں سے ہم مافیاکے خلاف کاروای روک دینگے وہ ناممکن ہے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خود ساختہ مہنگاہی کرنے اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی نہیں رکے گی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں