ڈپٹی کمشنرمیانوالی عمرجاویدنے محکمہ مال پپلاں کے برطرف شدہ پٹواری محمد اختر خان چھدرو خیل کو دوبارہ ملازمت پر بحال کر دیا

اتوار 19 جون 2022 12:00

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2022ء) ڈپٹی کمشنرمیانوالی عمرجاویدنے محکمہ مال پپلاں کے برطرف شدہ پٹواری محمد اختر خان چھدرو خیل کو دوبارہ ملازمت پر بحال کر دیا۔بحال پٹواری نے اسسٹنٹ کمشنرپپلاں دفتر میں دوبارہ حاضری دے دی۔محمد اختر خان پٹواری محکمہ مال پپلاں کواسسٹنٹ کمشنر پپلاں ڈاکٹررضوان اشرف نے چند ماہ قبل پیڈا ایکٹ کے تحت احکامات کی حکم عدولی اورحلقہ کاچارج نئے پٹواری کونہ دینے پر ملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مزکورہ پٹواری محمد اختر خان نے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے احکامات ماننے سے صاف انکار کردیا تھھا جس پر اسے شوکاز نوٹس اور چارج شیٹ دیکر محکمانہ انکوائری کے نتیجے میں پیڈا ایکٹ کے تحت مس کنڈکٹ پرملازمت سے برطرف کر دیا تھا۔با وثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے حکومت کی تبدیلی کے بعدمیانوالی میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنرعمرجاوید سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر وسابق ایم پی اے ملک محمد فیروز جوئیہ نے سفارش کر کے برطرف پٹواری کو دوبارہ بحال کروایا ہے جس پر محمد اختر خان نے اپنی بحالی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کے دفتر میں دوبارہ حاضری دے دی۔

متعلقہ عنوان :

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں