ڈینگی ڈے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں کی قیادت میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیاگیا

اتوار 3 جولائی 2022 13:25

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) ڈینگی کے متعلق آگاہی اور حفاظتی تدابیر کے سلسلہ میں ڈینگی ڈے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنرپپلاں ساجد منیرکلیار کی قیادت میں تحصیل ہیڈکوارٹراسپتال پپلاں اور دانش سکول ہرنولی گرلز کیمس میں واک اور سیمینار کا انعقاد۔تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پپلاں سے سپیریئر کالج پپلاں تک ڈینگی واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ساجد منیر کلیار نیکی جس میں ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین قادری انچارج رورل ہیلتھ سنٹر حافظ والا ڈاکٹر ثنائ اللہ ملک غضنفر عباس خان مظفرخیل ممبر ہیلتھ کونسل اور اسپتال کے عملہ نے شرکت کی۔

دانش سکول گرلز کیمپس میں ڈینگی واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ساجدمنیر کلیار پرنسپل دانش سکول گرلز کیمپس میڈم فریحہ سلیم بخشی نے کی واک میں سکول کے تدریسی سٹاف اور سکول میں زیر تعلیم طالبات نے شرکت کی جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ڈینگی کے متعلق آگاہی اور حفاظتی اقدامات کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

دانش سکول گرلز کیمپس اور ٹی ایچ کیو اسپتال پپلاں میں الگ الگ سیمینار بھی منعقد کیے گئے جن میں اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ساجد منیر کلیار پرنسپل میڈم فریحہ سلیم بخشی سکول کی طالبات اوردیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں ڈینگی کے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ ڈینگی ایک خطرناک مرض ضرور ہے لیکن قابل علاج ہے حفاظتی اقدامات اٹھا کر ہم ڈینگی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور برسات کے موسم میں برتنوں اور گھریلو استعمال کی چیزوں میں پانی مت چھوڑیں کیونکہ ڈینگی مچھر کی افزائش اسی پانی سے ہوتی ہے اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ساجد منیر کلیار نے طالبات اور اسپتال کے سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے متعلق آگاہی مہم زور شور سے چلایں اور ڈینگی کے متعلق حفاظتی اقدامات اور علاج بارے لوگوں کو آگاہی دیں کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں