میاں اسلم اورنصراللہ رند ھاوا کاہیلی کاپٹرحادثے میں پاک فو ج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

منگل 2 اگست 2022 21:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2022ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے ہیلی کاپٹرحادثے میں پاک فو ج کے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی شہادت پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے، انھوں نے کہا ہم شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، قوم کے یہ بہادر بیٹے ہمارا فخر ہیں جنہوں نے مشکل میں گھرے اپنے ہم وطنوں کو بچانے کی خاطر اپنی جان کی قر بانی دے دی، پوری قوم شہدا کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے،اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم دے۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں